View Single Post
  #1  
Old 01-02-2018, 01:32 AM
intelligent086's Avatar
intelligent086 intelligent086 is offline
Super Moderator
Last Achievements
Award-Showcase
 
Join Date: Sep 2013
Location: لاہور ، پاکستان
Age: 51
Posts: 48,077
Threads: 9783
Points: 43,577,654, Level: 100
Points: 43,577,654, Level: 100 Points: 43,577,654, Level: 100 Points: 43,577,654, Level: 100
Activity: 99.9%
Activity: 99.9% Activity: 99.9% Activity: 99.9%
Thanks: 46,348
Thanked 62,297 Times in 33,017 Posts
Mentioned: 38 Post(s)
Tagged: 278 Thread(s)
Rep Power: 53
intelligent086 is on a distinguished road

Awards Showcase

Default متحدہ عرب امارات نے اسکائپ پر پابندی لگادی

متحدہ عرب امارات نے اسکائپ پر پابندی لگادی

یو اے ای میں آباد پاکستانیوں سمیت لاکھوں تارکین وطن کو پریشانی کا سامنا اسکائپ کی بغیرلائسنس وائس اوور آئی پی سروس غیر قانونی ہے ،اتصالات
ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھرمیں باہمی رابطوں کے لئے استعمال ہونے والے مقبول انٹر نیٹ سافٹ ویئر ‘‘اسکائپ’’ کو متحدہ عرب امارات میں بلاک کردیا گیا۔ یو اے ای کی ٹیلی کام کمپنی اتصالات کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا گیاہے کہ ملک بھر میں اسکائپ تک رسائی کو بلاک کردیا گیا ہے ۔اتصالات نے مزید کہا اسکائپ بغیرلائسنس وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول سروس (VoIP) دے رہی ہے اور بغیرلائسنس وائس اوورآئی پی سروس غیرقانونی ہے۔خیال رہے کہ اسکائپ کے ذریعے کمپیوٹر،ا سمارٹ فونزاور ٹیبلیٹس وغیرہ پر وائس اور ویڈیو کالز کی جاتی ہیں اور اس سروس کی بندش سے متحدہ عرب امارات میں موجود صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔متحدہ عرب امارات میں بڑی تعداد میں پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے تارکین وطن آباد ہیں جو اپنے وطن میں موجود اہل خانہ سے رابطوں کے لیے ان ہی طرح کی سافٹ ویئرز اور ایپلی کیشنز کا سہارا لیتے ہیں اور اس حکومتی اقدام سے ان کو رابطوں میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔
__________________

To view links or images in signatures your post count must be 25 or greater. You currently have 0 posts.
Reply With Quote
The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:
Moona  (01-02-2018)