Pakistan's Urdu Forum For IT Education
 
<
Go Back   World's Favorite Urdu Forum for Free IT Education..ITQalam.Com.The World of Knowledge > Islamic Zone > Islam > Zil Hajj
Forgot Password? Join Us!

Whats New in iTQalam

Zil Hajj Share islamic thoughts, islamic knowledge about Hajj and Minasik-e-Hajj and express your feelings, information, Updates about Hajj.

User Tag List

Reply
 
Thread Tools Display Modes
  #1  
Old 09-26-2014, 11:39 PM
MominaMalik100's Avatar
MominaMalik100 MominaMalik100 is offline
Senior Member
Last Achievements
 
Join Date: Mar 2014
Age: 26
Posts: 818
Points: 4,219,340, Level: 100
Points: 4,219,340, Level: 100 Points: 4,219,340, Level: 100 Points: 4,219,340, Level: 100
Activity: 0.8%
Activity: 0.8% Activity: 0.8% Activity: 0.8%
Thanks: 222
Thanked 541 Times in 326 Posts
Mentioned: 0 Post(s)
Tagged: 0 Thread(s)
Rep Power: 4
MominaMalik100 is on a distinguished road
Default اپنی قربانی قیمتی بنائیں



اپنی قربانی قیمتی بنائیں

قربانی ‘ قرآن مجید کی روشنی میں
’’آپ کہہ دیجئے بے شک میری نماز اور میری قربانی اور میری زندگی اور میری موت صرف اﷲ تعالیٰ کیلئے ہی ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔‘‘ (سورۃ الانعام)
اس آیت مبارکہ نے واضح طور پر بتادیا کہ ایک مسلمان کی پوری زندگی صرف اور صرف اﷲ تعالیٰ کیلئے ہی ہوتی ہے۔ مسلمانوں کی ہر عبادت صرف اسی ذات کیلئے ہوتی ہے جو اس کا خالق ومالک ہے۔ قربانی بھی جو ایک اہم ترین عبادت ہے اور جس کے ذریعے انسان اپنے رب کا تقرب حاصل کرتا ہے وہ بھی محض رضائے مولیٰ کیلئے کرنی چاہئے۔ اس کے علاوہ نہ تو یہ قربانی کسی بت یا بزرگ کے نام پر ہو، نہ ہی اس کا مقصد لوگوں کو دکھلاوا اور شہرت ہو ورنہ قربانی کا ثواب اور مقصد دونوں برباد ہوجائیں گے۔ آج کل رواج ہے کہ بعض مالدار لوگ قیمتی جانور خریدتے ہیں اور پھر اخبارات میں بڑے اہتمام سے یہ خبر اور تصویر شائع کرواتے ہیں۔ ایسے لوگ قابل رحم ہیں کہ قربانی پر اتنی رقم خرچ کرنے کے باوجود اس ریاکاری کی وجہ سے اﷲ تعالیٰ کے ہاں ان کا کوئی حصہ نہیں ہوگا۔ رہی دنیا کی یہ واہ واہ تو یہ اتنی ناپائیدار اور بے کار چیز ہے کہ اس کی خاطر اپنے نیک اعمال ضائع کردینا سوائے حماقت کے کچھ نہیں۔
٭…٭…٭
’’اﷲ تعالیٰ کو ان (قربانیوں کا) گوشت اور خون نہیں پہنچتا لیکن اس کو تو تمہارے دل کا تقویٰ پہنچتاہے۔‘‘ (سورۃ الحج)
اس آیت میں قربانی کا اصل فلسفہ بیان فرمایا یعنی جانور کو ذبح کرکے محض گوشت کھانے، کھلانے یا اس کا خون گرانے سے تم اﷲ کی رضاء کبھی حاصل نہیں کرسکتے، نہ یہ گوشت اور خون اٹھ کر اس کی بارگاہ تک پہنچتا ہے۔ اس کے ہاں تو تمہارے دل کا تقویٰ اور ادب پہنچتا ہے کہ کیسی خوش دلی اور جوش محبت کے ساتھ ایک قیمتی اور نفیس چیز اس کی اجازت سے اس کے نام پر قربان کردی۔ گویا اس قربانی سے ظاہر کردیا کہ ہم خود بھی تیری راہ میں اسی طرح قربان ہونے کیلئے تیار ہیں۔(ماخوذ از فوائد عثمانی ؒ)۔
٭…٭…٭
’’بے شک ہم نے آپ کو کوثر عطا کی، پس آپ اپنے رب کے سامنے نماز پڑھیں اور قربانی کریں، بلاشبہ آپ کا دشمن ہی بے نشان ہونے والاہے‘‘ (سورۃ الکوثر)۔
دین اسلام میں نماز کو جو کچھ مقام اور مرتبہ ہے اس سے ہر مسلمان بخوبی واقف ہے۔ یہی دین کا ستون اور مؤمن کی معراج ہے۔ یہی کافر اور مؤمن کے درمیان فرق کرنے والی چیز ہے۔ اسی طرح مالی عبادات میں قربانی کا ایک خاص مقام ہے۔ کیونکہ اصل تو یہ تھا کہ اپنے جان اور مال کی قربانی دی جاتی اور بوقت ضرورت ہر مسلمان دین اسلام کیلئے یہ سب کچھ قربان کردیتا لیکن عام حالات میں ذی الحجہ کی دسویں تاریخ کو حضرت ابراہیم واسماعیل علیہما السلام کی یادگار میں جانور کے ذبح کرنے کو ہی کافی قرار دے دیا۔ اس آیت مبارکہ میں دونوں کا حکم ایک ساتھ دیا جارہا ہے جس سے قربانی کی عظمت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
قربانی ‘ احادیث رسول ﷺ کی روشنی میں
حضرت علی رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ رسالت مآب صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے فاطمہ! جاؤ اپنی قربانی پر حاضری دو، کیونکہ اس کے خون سے جونہی پہلا قطرہ گرے گا تمہارے سارے گناہ معاف ہوجائیں گے نیز وہ جانور (قیامت کے دن) اپنے خون اور گوشت کے ساتھ لایا جائے گا اور پھر اسے ستر گنا (بھاری کرکے) تمہارے میزان میں رکھا جائے گا۔ حضرت ابوسعید رضی اﷲ عنہ نے (یہ عظیم الشان فضیلت سن کر بے ساختہ) عرض کیا یا رسول اﷲ! کیا یہ (فضیلت عظیمہ صرف) آل محمد کے ساتھ خاص ہے کیونکہ وہ (واقعۃً) اس کار خیر کے زیادہ مستحق ہیں یا آل محمد اور تمام مسلمانوں کے لئے عام ہے؟ آپﷺنے ارشاد فرمایا (یہ عظیم الشان فضیلت) آل محمد کے لئے تو بطور خاص ہے اور تمام مسلمانوں کے لئے بھی عام ہے (یعنی ہر مسلمان کو بھی قربانی کرنے کے بعد یہ فضیلت حاصل ہوگی)۔(الترغیب والترہیب)
٭…٭…٭
حضرت ابن عباس رضی اﷲ عنہما سے روایت ہے کہ سرکار دوعالم صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’عید کے دن قربانی کا جانور (خریدنے) کیلئے پیسہ خرچ کرنا اﷲ تعالیٰ کے یہاں اور چیزوں میں خرچ کرنے سے زیادہ افضل ہے۔ (طبرانی)۔
٭…٭…٭
حضرت زید بن ارقم رضی اﷲ عنہ فرماتے ہیں کہ صحابہ کرامؓ نے عرض کیا: یارسول اﷲ! یہ قربانی کیا ہے؟ آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ تمہارے باپ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے انہوں نے عرض کیا:۔
یا رسول اﷲ! اس میں ہمارا کیا فائدہ ہے؟ آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا: (تمہارا فائدہ یہ ہے کہ تمہیں قربانی کے جانور کے) ہر بال کے بدلے میں ایک نیکی ملے گی۔ انہوں نے پھر عرض کیا: یارسول اﷲ! (جن جانوروں کے بدن پر اون ہے اس) اون کا کیا حکم ہے؟ (کیا اس پر بھی کچھ ملے گا؟) آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا: اون کے ہر بال کے عوض بھی ایک نیکی ملے گی۔(الترغیب و الترہیب)۔
٭…٭…٭
حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ محسنِ اعظم صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس شخص میں قربانی کرنے کی وسعت ہو پھر بھی وہ قربانی نہ کرے تو (ایسا آدمی) ہماری عید گاہ میں حاضر نہ ہو۔ (الترغیب والترہیب)۔
ان آیات ِ مبارکہ اور احادیث ِ طیبہ کے پڑھنے کا نتیجہ یہ ہونا چاہیے کہ انسان ‘ قربانی کو بوجھ یا پریشانی سمجھ کر نہیں ‘ زندگی کا ایک پُر لطیف کام سمجھ کر انتہائی ذوق و شوق سے ادا کرے اور اپنی قربانی کے ذریعے زیادہ سے زیادہ نیکیاں سمیٹنے کی کوشش کرے ۔ جو لوگ دنیا کے لالچ میں مبتلا ہوتے ہیں ‘ وہ کیسے ایک ایک روپے کا حساب رکھتے ہیں اور پورا پورا نفع کمانے کے چکر میں رہتے ہیں ۔
ہمارے ایک بزرگ سنایا کرتے تھے کہ میرے پاس ایک تاجر آتے تھے ۔ ایک دفعہ وہ کہنے لگے کہ حضرت ! میرے لیے دعا فرما دیں کہ کاروبار میں دو کروڑ کا نقصان ہو گیا ہے ۔ میں بھی اُن کی پریشانی کی وجہ سے پریشان ہو گیا کہ یہ تو واقعی بڑا نقصان ہے ۔ چند ماہ بعد وہ پھر ایک مرتبہ پریشانی کی حالت میں کہنے لگے کہ حضرت ! دعا فرما دیں اتنے کروڑ کا نقصان ہو گیا ہے ۔ کہتے ہیں اب میں نے اُن سے پوچھ ہی لیا کہ آپ کے کاروبار میں جب ہر تھوڑے عرصے بعد اتنے کروڑوں کے حساب سے نقصان ہو رہا ہے تو باقی بچا ہی کیا ہو گا ؟
اس پر وہ ہنس دئیے اور کہنے لگے کہ حضرت ! ہم تاجر لوگ اس کو نقصان نہیں کہتے کہ اصل سرمایہ ڈوب جائے بلکہ ہم تو اس کو بھی نقصان شمار کرتے ہیں کہ ہمارے خیال میں جتنا نفع ہونا چاہیے تھا ‘ وہ نہ ہو تو یہ بھی نقصان ہے ۔ مثلاً ہم نے ایک پروجیکٹ شروع کیا یا باہر سے کسی سامان کی لاٹ منگوائی ‘ ہمارا گمان یہ تھا کہ اس میں تین کروڑ نفع ہو گا لیکن جب حساب کیا تو صرف ڈیڑھ کروڑ نفع ملا ۔ اب یہ ڈیڑھ کروڑ جس کی ہمیں امید تھی ‘ نہیں ملا تو یہ بھی نقصان ہوا ۔
اس مکالمہ میں اصل سیکھنے کی بات یہی ہے کہ دین کے معاملے میں بھی ہمیں یہ سوچنا چاہیے کہ ہم جو نیکی کما سکتے ہیں یا جو خیر کا کام کر سکتے اور جتنا اجرو ثواب سمیٹ سکتے ہیں ۔ اگر ہم اپنی سستی اور غفلت سے اُس سے محروم رہتے ہیں تویہ بھی ہمارا نقصان ہی ہے ۔ فرق صرف اتنا ہے کہ دنیا کے نقصان کا احساس تو یہیں ہو جاتا ہے اور اس نقصان کا صحیح اندازہ آنکھیں بند ہونے کے بعد ہی ہو گا ‘ جب اس کی تلافی کی بھی کوئی صورت ممکن نہیں ہو گی ۔
Reply With Quote
  #2  
Old 09-27-2014, 07:42 AM
AamirArmani's Avatar
AamirArmani AamirArmani is offline
Senior Member
Last Achievements
 
Join Date: Jul 2014
Age: 24
Posts: 653
Points: 779,802, Level: 100
Points: 779,802, Level: 100 Points: 779,802, Level: 100 Points: 779,802, Level: 100
Activity: 1.5%
Activity: 1.5% Activity: 1.5% Activity: 1.5%
Thanks: 20
Thanked 188 Times in 169 Posts
Mentioned: 0 Post(s)
Tagged: 0 Thread(s)
Rep Power: 4
AamirArmani is on a distinguished road
Default Re: اپنی قربانی قیمتی بنائیں

Reply With Quote
  #3  
Old 09-27-2014, 07:47 AM
Ahsaaan's Avatar
Ahsaaan Ahsaaan is offline
management
Last Achievements
 
Join Date: Feb 2013
Location: **sindh pakistan**
Posts: 24,713
Points: 11,736,551, Level: 100
Points: 11,736,551, Level: 100 Points: 11,736,551, Level: 100 Points: 11,736,551, Level: 100
Activity: 26.2%
Activity: 26.2% Activity: 26.2% Activity: 26.2%
Thanks: 351
Thanked 6,392 Times in 5,544 Posts
Mentioned: 1 Post(s)
Tagged: 77 Thread(s)
Rep Power: 10
Ahsaaan will become famous soon enough

Awards Showcase

Default Re: اپنی قربانی قیمتی بنائیں


buht achi sharing he
__________________


To view links or images in signatures your post count must be 25 or greater. You currently have 0 posts.

To view links or images in signatures your post count must be 25 or greater. You currently have 0 posts.

To view links or images in signatures your post count must be 25 or greater. You currently have 0 posts.

Reply With Quote
  #4  
Old 08-30-2015, 11:46 PM
Abubaker304's Avatar
Abubaker304 Abubaker304 is offline
ITQ STUDANT
Last Achievements
 
Join Date: Mar 2015
Location: K_T_BANDER
Posts: 11,808
Points: 4,749,703, Level: 100
Points: 4,749,703, Level: 100 Points: 4,749,703, Level: 100 Points: 4,749,703, Level: 100
Activity: 98.4%
Activity: 98.4% Activity: 98.4% Activity: 98.4%
Thanks: 8,819
Thanked 3,537 Times in 2,860 Posts
Mentioned: 1 Post(s)
Tagged: 76 Thread(s)
Rep Power: 14
Abubaker304 is on a distinguished road

Awards Showcase

Default Re: اپنی قربانی قیمتی بنائیں


Reply With Quote
  #5  
Old 02-06-2016, 10:18 AM
Zeshanbilal's Avatar
Zeshanbilal Zeshanbilal is offline
Member
Last Achievements
 
Join Date: Jan 2016
Location: Lahore,Pakistan
Age: 26
Posts: 134
Points: 91,570, Level: 100
Points: 91,570, Level: 100 Points: 91,570, Level: 100 Points: 91,570, Level: 100
Activity: 9.2%
Activity: 9.2% Activity: 9.2% Activity: 9.2%
Thanks: 19
Thanked 17 Times in 14 Posts
Mentioned: 0 Post(s)
Tagged: 0 Thread(s)
Rep Power: 2
Zeshanbilal is on a distinguished road
Default Re: اپنی قربانی قیمتی بنائیں

Reply With Quote
  #6  
Old 08-30-2016, 09:07 AM
Charming_Prince_Ahmad's Avatar
Charming_Prince_Ahmad Charming_Prince_Ahmad is offline
V.I.P
Last Achievements
 
Join Date: Jul 2014
Posts: 798
Points: 1,282,307, Level: 100
Points: 1,282,307, Level: 100 Points: 1,282,307, Level: 100 Points: 1,282,307, Level: 100
Activity: 2.0%
Activity: 2.0% Activity: 2.0% Activity: 2.0%
Thanks: 116
Thanked 263 Times in 201 Posts
Mentioned: 0 Post(s)
Tagged: 4 Thread(s)
Rep Power: 4
Charming_Prince_Ahmad is on a distinguished road

Awards Showcase

Default Re: اپنی قربانی قیمتی بنائیں

Reply With Quote
  #7  
Old 09-09-2016, 08:45 AM
MUBASHAR ALI KHAN KAZMI's Avatar
MUBASHAR ALI KHAN KAZMI MUBASHAR ALI KHAN KAZMI is offline
Senior Member
Last Achievements
 
Join Date: Aug 2014
Age: 27
Posts: 961
Points: 964,656, Level: 100
Points: 964,656, Level: 100 Points: 964,656, Level: 100 Points: 964,656, Level: 100
Activity: 0.8%
Activity: 0.8% Activity: 0.8% Activity: 0.8%
Thanks: 97
Thanked 260 Times in 191 Posts
Mentioned: 0 Post(s)
Tagged: 4 Thread(s)
Rep Power: 4
MUBASHAR ALI KHAN KAZMI is on a distinguished road

Awards Showcase

Default Re: اپنی قربانی قیمتی بنائیں

Reply With Quote
Reply

Bookmarks


(View-All Members who have read this thread : 9
AamirArmani , Abubaker304 , Adeel Ahmed , Ahsaaan , Charming_Prince_Ahmad , Dil Khan Silent , MominaMalik100 , MUBASHAR ALI KHAN KAZMI , Zeshanbilal
Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
Glitter Animation Work گلیٹر اینیمیشن سیکھیں *Shan Jee* ITQalam Animation Section 33 04-08-2017 09:25 PM
Watch Satellite Channels on VLC Player..وی ایل سی پلیئر کی مدد سے سیٹلائیٹ چینلز دیکھیں Ikram62 Satellite Dish Antenna 16 08-23-2015 10:58 AM
How To Check Mobile Dead Set ڈیڈ سیٹ کیسے چیک کریں Bahadar Mobile Hardware 11 12-27-2014 12:31 PM
Sahih Bukhari:Jehad aur Hajj ke Safar Main 2 Admion ka 1 Sawari per Bethna...صیحح بخاری: جہاد اور حج کے سفر میں دو آدمیوں کا ایک سواری پر بیٹھنا Bahadar Sahih Bukhari 7 02-10-2014 07:59 PM
Sahih Bukhari: Jehad Main Aurtain Zukhmion ki murham Patti kar sakti hain...صیحح بخاری: جہاد میں عورتیں زخمیوں کی مرہم پٹی کر سکتی ہیں Bahadar Sahih Bukhari 7 11-26-2013 06:19 AM


All times are GMT +5. The time now is 04:21 AM.


Powered by vBulletin® Version 3.8.8
Copyright ©2000 - 2018, vBulletin Solutions, Inc.
User Alert System provided by Advanced User Tagging v3.1.0 (Lite) - vBulletin Mods & Addons Copyright © 2018 DragonByte Technologies Ltd. Runs best on HiVelocity Hosting.
Copyright © 2010 - 2017 ITQalam.com. All rights reserved,