Pakistan's Urdu Forum For IT Education
 

Go Back   World's Favorite Urdu Forum for Free IT Education..ITQalam.Com.The World of Knowledge > Information Technology Zone > Latest IT Realted News
Forgot Password? Join Us!

Whats New in iTQalam

Latest IT Realted News Share about Latest Information Technology and Telecom Sector News and Updates..

Reply
 
Thread Tools Display Modes
  #1  
Old 08-04-2017, 10:15 PM
Sukhanwer's Avatar
Sukhanwer Sukhanwer is offline
Star
Last Achievements
 
Join Date: Nov 2016
Location: Pakistan
Posts: 8,657
Points: 377,275, Level: 100
Points: 377,275, Level: 100 Points: 377,275, Level: 100 Points: 377,275, Level: 100
Activity: 99.9%
Activity: 99.9% Activity: 99.9% Activity: 99.9%
Thanks: 23,486
Thanked 9,882 Times in 6,329 Posts
Rep Power: 9
Sukhanwer is on a distinguished road
Default یو ایس بی کی بھی چھٹی! تمام ڈیٹا’’ ڈی این اے‘‘ میںجمع ہوگا:نئی تحقیق

یو ایس بی کی بھی چھٹی! تمام ڈیٹا’’ ڈی این اے‘‘ میںجمع ہوگا:نئی تحقیق

ڈاکٹر فراز

ہر چند لمحوں میں اربوں ٹیرا بائٹس ڈیٹا تیار کیا جاتا ہے۔ سلیفیوں کی تعداد ہی انسان کے بس میں نہیں۔لمحہ بھر میں لاکھوں ٹیرابائٹس کی سیلفیاں کھینچی جاتی ہیں۔ ہر سال تصاویر اور ویڈیو کی تیاری میں دس گنا اضافہ ہو رہا ہے، یہ اضافہ کسی کام کا نہیں ،سائنسدان ڈیٹا کی اتنی بڑی تعداد ذخیرہ کرنے کامناسب نظام نہیں بنا سکے۔ کمپیوٹر کی ہارڈ ڈرائیو ہو یا فلیش ڈرائیو،ہماری مرضی کے مطابق ڈیٹا ذخیرہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتیں۔ عام طور پرلیپ ٹاپ میں 80جی بی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوتی ہے۔ لیکن یہ 80جی بی چند دنوں کی مار ہیں۔ سیلفیاں ،فلمیں ،گانے اور ویڈیوز ہمارے ایک لیپ ٹاپ کے ذخیرے کو چند دنوں میں استعمال کرلیتی ہیں۔ اب فلاپی ،ڈی وی ڈی ،سی ڈی اوریو ایس بی، سب بے کار لگتے ہیں۔کسی میں بھی آپ کی خواہش کے مطابق موادذخیرہ کرنے کی گنجائش نہیں۔اس طرح ہر سال ہماراڈیٹا ضائع ہو رہا ہے، اسے محفوظ بنانا ضروری ہے ورنہ ہم اپنی سماجی تاریخ ، سماجی حیثیت اور معاشی رہن سہن کو بھول جائیں گے۔وائرس الگ ڈیٹا کو گھن کی طرح چاٹ رہا ہے۔ان سب کا علاج کیا ہے؟دنیا اپنا ویڈیو اور تصاویر کا ذخیرہ کہاں جمع کرے؟۔ یونیورسٹی آف واشنگٹن کے شعبہ کمپیوٹر سائنس وانجینئرنگ کی ایسوسی ایٹ پروفیسرکیرن سٹراس اور لوس سی زی اب تمام ڈیٹا کو ڈی این اے(DNA) میں ذخیرہ کرنے پر تجربات کر رہی ہیں،جس میںانہیں کامیابی حاصل ہوئی ہے ،مائیکروسافٹ نے بھی کامیابی کی تصدیق کی ہے۔سائنسدانوں کے مطابق مصنوعی ڈی این اے میں ڈیٹا سٹور کرنے کی بھی صلاحیت موجود ہے جس کا انسان نے کبھی فائدہ ہی نہیں اٹھایا۔ انسان کم عقل تھا،وہ ڈی ٰ این اے کو رشتہ داروں کو ملانے ،جرائم پیشہ افراد کی کھوج لگانے اور بیماریوں کا پتہ چلانے کے لیے استعمال کرتا رہا۔ اب پتہ چلا ہے کہ یہ تو ڈیٹا کو ذخیرہ کرنے میں بھی انتہائی مفید ہے۔ اس میں کسی بھی ڈی وی ڈی سے ز یادہ مواد ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ ہزاروں ، لاکھوں ڈی وی ڈیز کے برابر ڈیٹا ماچس کی ڈبیہ کے برابرڈی این اے میںسٹور کیا جاسکتا ہے ۔ یہ ہزاروں سال محفوظ رہے گا۔وائرس آجائے توآج کل کی ڈرائیو چند دنوں میں جواب دے دیتی ہے لیکن ڈی این اے کئی عشروں تک محفوظ رہے گا۔ یہ تحقیق کوئی نئی نہیں ہے، انسان کئی عشروں سے ڈی این اے کی اس خوبی سے آگاہ ہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی اور یورپی بائیو انفرامیٹکس انسٹی ٹیوٹ سالہا سال سے اس راز کوپانے میں لگا ہوا ہے۔ یہی نہیں یونیورسٹی آف ایلی نائس اور کولمبیا یونیورسٹی میںبھی ڈی این اے کی ان خوبیوں پر تحقیق کی جارہی ہے۔ یونیورسٹی آف واشنگٹن مائیکروسافٹ کے اشتراک سے ڈی این اے میں 2سو میگا بائیٹ ڈیٹا ذخیرہ کرنے کا کامیاب تجربہ کر چکی ہے۔ روایتی طور پر ڈی وی ڈی اور دوسری ڈرائیوزمیں ڈیٹا کو مقناطیسی، برقی یاآپٹیکل ویوز میں تبدیل کر کے، 0 اور 1کے مالیکیولز سیکونس بنائے جاتے ہیںجیسا کہ Adenine، Cytosine, Thymineاور Guanine ۔انہیں A,C,T,G کہا جاتا ہے۔ یہ سیکویئنسز بڑی آسانی کے ساتھ ڈیٹا ذخیرہ کرنے والے نظام میں تبدیل کئے جاسکتے ہیں۔ اس سے ’’0 ‘‘اور’’1 ‘‘بنانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ان ڈیجیٹس سے ہی آگے مختلف پیٹرن بنائے جا تے ہیں ۔مگر ڈی این اے کے سیکوئینسز کاپیٹرن ان سے مختلف ہوگا۔ 01سے C،T وغیرہ استعمال ہوں گے۔ تصویر ذخیرہ کرنے کے لیے Jpeg فائل استعمال کی جاسکتی ہے۔ ڈی این اے کے ہرسیکونس میں22 سومیگابائیٹس ڈیٹا ذخیرہ کیا جاسکتا ہے کیونکہ ہمیں چھوٹے چھوٹے Strands بنانا ہوں گے۔کیمیائی طور پر بڑے Strandsبنانا ممکن نہیں۔ ڈی این اے کی ڈیٹا فائل کی تیاری بھی مشکل کام نہیں۔ لیب میں مصنوعی طور پرکیمیائی طریقے سے ڈی این اے تیارکیا جا سکتا ہے۔ ’’بیک اپ فائل‘‘ بھی ڈیٹا ذخیرہ کرنے کے دوران ہی بآسانی بنائی جاسکتی ہے۔ ایک ڈی این اے میں 22سو میگا بائیٹس ڈیٹا ذخیرہ کرنے کا تجربہ کیا جاچکا ہے لیکن یہ ٹیکنالوجی انتہائی تیزی سے ترقی کر رہی ہے اس لئے مستقبل میں ایک ڈی این اے میں لاکھوں بائیٹ ڈیٹا محفوظ کرنا ممکن ہو جائے گا ۔ ٭…٭…٭

Reply With Quote
The Following 2 Users Say Thank You to Sukhanwer For This Useful Post:
Anas Tayyeb (08-08-2017), intelligent086 (08-05-2017)
  #2  
Old 08-05-2017, 01:42 AM
intelligent086's Avatar
intelligent086 intelligent086 is offline
Super Moderator
Last Achievements
 
Join Date: Sep 2013
Location: لاہور ، پاکستان
Age: 51
Posts: 29,761
Points: 21,770,849, Level: 100
Points: 21,770,849, Level: 100 Points: 21,770,849, Level: 100 Points: 21,770,849, Level: 100
Activity: 99.6%
Activity: 99.6% Activity: 99.6% Activity: 99.6%
Thanks: 31,978
Thanked 41,742 Times in 20,715 Posts
Rep Power: 33
intelligent086 is on a distinguished road

Awards Showcase

Default Re: یو ایس بی کی بھی چھٹی! تمام ڈیٹا’’ ڈی این اے‘‘ میںجمع ہوگا:نئی تحقیق

اہم ، دلچسپ اور مفید معلومات
شیئر کرنے کا شکریہ
__________________

To view links or images in signatures your post count must be 25 or greater. You currently have 0 posts.
Reply With Quote
  #3  
Old 08-08-2017, 01:15 PM
sazub sazub is offline
Junior Member
Last Achievements
 
Join Date: Aug 2017
Posts: 20
Points: 720, Level: 14
Points: 720, Level: 14 Points: 720, Level: 14 Points: 720, Level: 14
Activity: 12.8%
Activity: 12.8% Activity: 12.8% Activity: 12.8%
Thanks: 13
Thanked 6 Times in 5 Posts
Rep Power: 0
sazub is on a distinguished road
Default Re: یو ایس بی کی بھی چھٹی! تمام ڈیٹا’’ ڈی این اے‘‘ میںجمع ہوگا:نئی تحقیق

شکریہ
Reply With Quote
  #4  
Old 08-08-2017, 03:11 PM
Anas Tayyeb Anas Tayyeb is offline
Junior Member
Last Achievements
 
Join Date: Apr 2016
Location: Mardan
Age: 18
Posts: 19
Points: 50,336, Level: 100
Points: 50,336, Level: 100 Points: 50,336, Level: 100 Points: 50,336, Level: 100
Activity: 10.9%
Activity: 10.9% Activity: 10.9% Activity: 10.9%
Thanks: 7
Thanked 2 Times in 1 Post
Rep Power: 0
Anas Tayyeb is on a distinguished road
Default Re: یو ایس بی کی بھی چھٹی! تمام ڈیٹا’’ ڈی این اے‘‘ میںجمع ہوگا:نئی تحقیق

Quote:
Originally Posted by Sukhanwer View Post
یو ایس بی کی بھی چھٹی! تمام ڈیٹا’’ ڈی این اے‘‘ میںجمع ہوگا:نئی تحقیق

ڈاکٹر فراز

ہر چند لمحوں میں اربوں ٹیرا بائٹس ڈیٹا تیار کیا جاتا ہے۔ سلیفیوں کی تعداد ہی انسان کے بس میں نہیں۔لمحہ بھر میں لاکھوں ٹیرابائٹس کی سیلفیاں کھینچی جاتی ہیں۔ ہر سال تصاویر اور ویڈیو کی تیاری میں دس گنا اضافہ ہو رہا ہے، یہ اضافہ کسی کام کا نہیں ،سائنسدان ڈیٹا کی اتنی بڑی تعداد ذخیرہ کرنے کامناسب نظام نہیں بنا سکے۔ کمپیوٹر کی ہارڈ ڈرائیو ہو یا فلیش ڈرائیو،ہماری مرضی کے مطابق ڈیٹا ذخیرہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتیں۔ عام طور پرلیپ ٹاپ میں 80جی بی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوتی ہے۔ لیکن یہ 80جی بی چند دنوں کی مار ہیں۔ سیلفیاں ،فلمیں ،گانے اور ویڈیوز ہمارے ایک لیپ ٹاپ کے ذخیرے کو چند دنوں میں استعمال کرلیتی ہیں۔ اب فلاپی ،ڈی وی ڈی ،سی ڈی اوریو ایس بی، سب بے کار لگتے ہیں۔کسی میں بھی آپ کی خواہش کے مطابق موادذخیرہ کرنے کی گنجائش نہیں۔اس طرح ہر سال ہماراڈیٹا ضائع ہو رہا ہے، اسے محفوظ بنانا ضروری ہے ورنہ ہم اپنی سماجی تاریخ ، سماجی حیثیت اور معاشی رہن سہن کو بھول جائیں گے۔وائرس الگ ڈیٹا کو گھن کی طرح چاٹ رہا ہے۔ان سب کا علاج کیا ہے؟دنیا اپنا ویڈیو اور تصاویر کا ذخیرہ کہاں جمع کرے؟۔ یونیورسٹی آف واشنگٹن کے شعبہ کمپیوٹر سائنس وانجینئرنگ کی ایسوسی ایٹ پروفیسرکیرن سٹراس اور لوس سی زی اب تمام ڈیٹا کو ڈی این اے(DNA) میں ذخیرہ کرنے پر تجربات کر رہی ہیں،جس میںانہیں کامیابی حاصل ہوئی ہے ،مائیکروسافٹ نے بھی کامیابی کی تصدیق کی ہے۔سائنسدانوں کے مطابق مصنوعی ڈی این اے میں ڈیٹا سٹور کرنے کی بھی صلاحیت موجود ہے جس کا انسان نے کبھی فائدہ ہی نہیں اٹھایا۔ انسان کم عقل تھا،وہ ڈی ٰ این اے کو رشتہ داروں کو ملانے ،جرائم پیشہ افراد کی کھوج لگانے اور بیماریوں کا پتہ چلانے کے لیے استعمال کرتا رہا۔ اب پتہ چلا ہے کہ یہ تو ڈیٹا کو ذخیرہ کرنے میں بھی انتہائی مفید ہے۔ اس میں کسی بھی ڈی وی ڈی سے ز یادہ مواد ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ ہزاروں ، لاکھوں ڈی وی ڈیز کے برابر ڈیٹا ماچس کی ڈبیہ کے برابرڈی این اے میںسٹور کیا جاسکتا ہے ۔ یہ ہزاروں سال محفوظ رہے گا۔وائرس آجائے توآج کل کی ڈرائیو چند دنوں میں جواب دے دیتی ہے لیکن ڈی این اے کئی عشروں تک محفوظ رہے گا۔ یہ تحقیق کوئی نئی نہیں ہے، انسان کئی عشروں سے ڈی این اے کی اس خوبی سے آگاہ ہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی اور یورپی بائیو انفرامیٹکس انسٹی ٹیوٹ سالہا سال سے اس راز کوپانے میں لگا ہوا ہے۔ یہی نہیں یونیورسٹی آف ایلی نائس اور کولمبیا یونیورسٹی میںبھی ڈی این اے کی ان خوبیوں پر تحقیق کی جارہی ہے۔ یونیورسٹی آف واشنگٹن مائیکروسافٹ کے اشتراک سے ڈی این اے میں 2سو میگا بائیٹ ڈیٹا ذخیرہ کرنے کا کامیاب تجربہ کر چکی ہے۔ روایتی طور پر ڈی وی ڈی اور دوسری ڈرائیوزمیں ڈیٹا کو مقناطیسی، برقی یاآپٹیکل ویوز میں تبدیل کر کے، 0 اور 1کے مالیکیولز سیکونس بنائے جاتے ہیںجیسا کہ Adenine، Cytosine, Thymineاور Guanine ۔انہیں A,C,T,G کہا جاتا ہے۔ یہ سیکویئنسز بڑی آسانی کے ساتھ ڈیٹا ذخیرہ کرنے والے نظام میں تبدیل کئے جاسکتے ہیں۔ اس سے ’’0 ‘‘اور’’1 ‘‘بنانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ان ڈیجیٹس سے ہی آگے مختلف پیٹرن بنائے جا تے ہیں ۔مگر ڈی این اے کے سیکوئینسز کاپیٹرن ان سے مختلف ہوگا۔ 01سے C،T وغیرہ استعمال ہوں گے۔ تصویر ذخیرہ کرنے کے لیے Jpeg فائل استعمال کی جاسکتی ہے۔ ڈی این اے کے ہرسیکونس میں22 سومیگابائیٹس ڈیٹا ذخیرہ کیا جاسکتا ہے کیونکہ ہمیں چھوٹے چھوٹے Strands بنانا ہوں گے۔کیمیائی طور پر بڑے Strandsبنانا ممکن نہیں۔ ڈی این اے کی ڈیٹا فائل کی تیاری بھی مشکل کام نہیں۔ لیب میں مصنوعی طور پرکیمیائی طریقے سے ڈی این اے تیارکیا جا سکتا ہے۔ ’’بیک اپ فائل‘‘ بھی ڈیٹا ذخیرہ کرنے کے دوران ہی بآسانی بنائی جاسکتی ہے۔ ایک ڈی این اے میں 22سو میگا بائیٹس ڈیٹا ذخیرہ کرنے کا تجربہ کیا جاچکا ہے لیکن یہ ٹیکنالوجی انتہائی تیزی سے ترقی کر رہی ہے اس لئے مستقبل میں ایک ڈی این اے میں لاکھوں بائیٹ ڈیٹا محفوظ کرنا ممکن ہو جائے گا ۔ ٭…٭…٭

Reply With Quote
  #5  
Old 08-10-2017, 10:34 AM
SADAFRAAN's Avatar
SADAFRAAN SADAFRAAN is online now
Senior Member
Last Achievements
 
Join Date: Jul 2014
Location: Ahmad Pur Sial
Age: 18
Posts: 381
Points: 940,471, Level: 100
Points: 940,471, Level: 100 Points: 940,471, Level: 100 Points: 940,471, Level: 100
Activity: 59.0%
Activity: 59.0% Activity: 59.0% Activity: 59.0%
Thanks: 7
Thanked 37 Times in 33 Posts
Rep Power: 4
SADAFRAAN is on a distinguished road
Default Re: یو ایس بی کی بھی چھٹی! تمام ڈیٹا’’ ڈی این اے‘‘ میںجمع ہوگا:نئی تحقیق

ارے واہ۔ یہ تو بہت اچھی بات بتائی آپ نے۔ اگر ایسا ہو گیا تو کسی کو بھی اپنا ڈیٹا سٹور کرنے کے لیے میموری کارڈز اور یو ایس بیز کی ضرورت نہ پڑے گی۔
__________________

To view links or images in signatures your post count must be 25 or greater. You currently have 0 posts.

To view links or images in signatures your post count must be 25 or greater. You currently have 0 posts.
Reply With Quote
Reply

Bookmarks

Tags
current affairs , general knowledge , news and views


(View-All Members who have read this thread : 10
ammar shah , Anas Tayyeb , CharlesNab , intelligent086 , Naqaab khattak , Nouman Nomi , SADAFRAAN , sarwarbobby , sazub , Sukhanwer
Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
Aye Emaan Walo Aisi Baatain Na Pochho Jo Tum Par Zaahir ki Jain To Tumhain Buri Lagayn(اے ایمان والوایسی باتیں نہ پوچھو جو تم پر ظاہر کی جائیں تو تمہیں بری لگیں) Najam Mirani Tafseer e Quran 9 06-14-2017 07:57 AM
Watch Satellite Channels on VLC Player..وی ایل سی پلیئر کی مدد سے سیٹلائیٹ چینلز دیکھیں Ikram62 Satellite Dish Antenna 16 08-23-2015 09:58 AM
Bachay K Dil Mein Nabi Kareem Salallaho Alaihi Wa Aalhi Wasallam Ki Mohabbat Daaliye (بچے کے دل میں نبی کریم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی محبت ڈالیئے) Najam Mirani Deeni Taleem 9 11-26-2014 07:21 PM
Sahih Bukhari:Jehad aur Hajj ke Safar Main 2 Admion ka 1 Sawari per Bethna...صیحح بخاری: جہاد اور حج کے سفر میں دو آدمیوں کا ایک سواری پر بیٹھنا Bahadar Sahih Bukhari 7 02-10-2014 06:59 PM
Sahih Bukhari: Jehad Main Aurtain Zukhmion ki murham Patti kar sakti hain...صیحح بخاری: جہاد میں عورتیں زخمیوں کی مرہم پٹی کر سکتی ہیں Bahadar Sahih Bukhari 7 11-26-2013 05:19 AM


All times are GMT +5. The time now is 09:07 AM.


Powered by vBulletin® Version 3.8.8
Copyright ©2000 - 2017, vBulletin Solutions, Inc.
User Alert System provided by Advanced User Tagging v3.1.0 (Lite) - vBulletin Mods & Addons Copyright © 2017 DragonByte Technologies Ltd.
Copyright © 2010 - 2017 ITQalam.com. All rights reserved,
{