Pakistan's Urdu Forum For IT Education
 

Go Back   World's Favorite Urdu Forum for Free IT Education..ITQalam.Com.The World of Knowledge > Urdu Poetry and Urdu Adab Zone > Qalam Urdu Library
Forgot Password? Join Us!

Whats New in iTQalam

Qalam Urdu Library Main Library for www.ITQalam.com..You can Share Urdu Novels / Afsanay, Request Book, Self Writing.etc..in This Section

خواجہ احمد عباس ( ایک عظیم افسانہ نگار و سکرپٹ رائٹر)

User Tag List

Reply
 
Thread Tools Display Modes
  #1  
Old 11-07-2017, 02:07 AM
intelligent086's Avatar
intelligent086 intelligent086 is online now
Advisor
Last Achievements
Award-Showcase
 
Join Date: Sep 2013
Location: لاہور ، پاکستان
Age: 52
Posts: 51,617
Threads: 10215
Points: 47,038,293, Level: 100
Points: 47,038,293, Level: 100 Points: 47,038,293, Level: 100 Points: 47,038,293, Level: 100
Activity: 99.9%
Activity: 99.9% Activity: 99.9% Activity: 99.9%
Thanks: 49,849
Thanked 64,921 Times in 34,973 Posts
Mentioned: 75 Post(s)
Tagged: 715 Thread(s)
Rep Power: 10
intelligent086 is on a distinguished road intelligent086 is on a distinguished road intelligent086 is on a distinguished road intelligent086 is on a distinguished road intelligent086 is on a distinguished road intelligent086 is on a distinguished road intelligent086 is on a distinguished road intelligent086 is on a distinguished road

Awards Showcase

Default خواجہ احمد عباس ( ایک عظیم افسانہ نگار و سکرپٹ رائٹر)

خواجہ احمد عباس ( ایک عظیم افسانہ نگار و سکرپٹ رائٹر)


عبدالحفیظ ظفرؔ
ہندوستان میں جن ترقی پسند شاعروں اور ادیبوں نے اپنے افکار کے چراغ جلائے اور نام کمایا یا ان میں بہت سے نام ہیں۔ ایک نام خواجہ احمد عباس کا بھی ہے جو ناول نگار بھی تھے‘ ہدایتکار بھی‘ سکرین رائٹر اور صحافی بھی۔ خواجہ احمد عباس 7 جون 1914ء کو پانی پت میں پیدا ہوئے۔ ان کا خاندان کا تعلق خواجہ الطاف حسین حالی سے تھا جو غالب کے شاگرد تھے۔ ان کے دادا خواجہ غلام عباس نے 1857ء کی جنگ آزادی میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا تھا۔ خواجہ احمد عباس کے والد غلام سبطین نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے گریجوایشن کی۔ ان کی والدہ مسرور خاتون سجاد حسین کی بیٹی تھیں جو ایک روشن خیال ماہر تعلیم تھے۔ خواجہ صاحب نے ابتدائی تعلیم حالی مسلم ہائی سکول سے حاصل کی جسے ان کے پڑدادا الطاف حسین حالی نے قائم کیا تھا۔ پانی پت میں انہوں نے ساتویں جماعت تک تعلیم حاصل کی انہوں نے پندرہ برس کی عمر میں میٹرک کا امتحان پاس کیا۔ انہوں نے 1933ء میں بی اے اور پھر 1935ء میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ایل ایل بی کیا۔ خواجہ احمد عباس نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک صحافی کی حیثیت سے کیا۔ وہ نئی دہلی کے اخبار ’’نیشنل کال‘‘ سے وابستہ ہو گئے۔ اس وقت ان کی تعلیمی قابلیت بی اے تھی اس کے بعد انہوں نے ہندوستان کے پہلے یونیورسٹی سٹوڈنٹس کے ہفت روزہ کے لیے کام شروع کر دیا۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد احمد عباس نے 1935 میں ’’بمبئے کرانیکل‘‘ میں کام شروع کیا کبھی کبھی وہ فلمی نقاد کی حیثیت سے بھی اپنے قلم کے جوہر دکھاتے رہے۔ لیکن ہوا یوں کہ اس اخبار کے فلمی نقاد کا انتقال ہو گیا اور وہ اس اخبار کے فلم سیکشن کے ایڈیٹر بنا دیئے گئے۔ 1936ء میں وہ بمبئے ٹاکیز سے وابستہ ہو گئے اور ان کے فرائض میں پبلسٹی کا کام تھا۔ بمبئے ٹاکیز کے مالک ہمانشورائے اور ان کی اہلیہ دیویکارانی تھیں۔ 1941ء میں انہوں نے ہما نشورائے کو اپنا پہلا فلمی سکرپٹ ’’نیا سنسار‘‘ پیش کیا۔ ’’بمبئے کرانیکل‘‘ میں کام کے دوران انہوں نے ’’آخری صفحہ‘‘ کے عنوان سے اپنا ہفتہ وار کالم شروع کیا۔ بعد میں دو کتابوں کی شکل میں ان کالموں کا مجموعہ شائع کیا گیا۔ یہ کالم 1935 سے 1937 تک چلتا رہا اور یہ وہ سیاسی کالم ہے جو سب سے زیادہ مدت تک شائع ہوتا رہا۔ آخری دنوں تک وہ ’’دی بلٹر‘‘ کے لیے لکھتے رہے۔ اس دوران انہوں نے دوسرے ہدایتکاروں کی فلموں کے سکرپٹ لکھنا شروع کر دیئے۔ ان میں چیتن آنند کی فلم ’’نیچا نگر‘‘ اور شانتارام کی فلم ڈاکٹر کوٹنز کی امر کہانی شامل ہیں۔ 1945ء میں انہوں نے بنگال کے قحط (1943ئ) پر ایک فلم کی ہدایات دیں جس کا نام تھا ’’دھرتی کے لال‘‘، 1951ء میں انہوں نے اپنی فلم کمپنی ’’نیا سنسار‘‘ کے نام سے قائم کر لی۔ اس کمپنی نے تواتر سے فلمیں بنائیں جن میں ’’انہونی‘ منا‘ راہی‘‘ شامل ہیں پھر 1964 میں انہوں نے شہر اور سپنا بنائی جسے نیشنل فلم ایوارڈ ملا اس کے بعد 1969 میں انہوں نے ’’سات ہندوستانی‘‘ بنائی جسے نرگس دت ایوارڈ دیا گیا۔ یہ فلم قومی سالمیت کے موضوع پر بنائی گئی تھی۔ یہ امتیابھ بچن کی پہلی فلم تھی۔ خواجہ احمد عباس نے انگریزی‘ اردو اور ہندی میں 73 کتابیں تصنیف کیں انہیں اردو افسانے کی جدید روشنی بھی کہا جاتا تھا۔ ان کا بہترین افسانہ ’’انقلاب‘‘ تھا جو فرقہ وارانہ تشدد کے بارے میں لکھا گیا تھا انقلاب کی طرح ان کی بے شمار دوسری تخلیقات کا روسی فرانسیسی اور عربی زبان میں ترجمہ کیا گیا۔ انہوں نے کئی مشہور شخصیات کا انٹرویو کیا۔ ان میں روسی وزیراعظم خروشیف، امریکی صدر روزویلٹ چارلی چپلن اور مائوزے تنگ شامل ہیں۔ انہوں نے فلم جاگتے رہو کا سکرپٹ بھی لکھا اور راج کپور کی کئی مشہور فلموں کے سکرپٹ انہوں نے لکھے۔ ان میں ’’آوارہ‘ شری 420 میرا نام جوکر بوبی اور حنا‘‘ شامل ہیں۔ 1968ء میں خواجہ احمد عباس نے ایک دستاویزی فلم بنائی جس کا نام تھا ’’چار شہر ایک کہانی‘‘ اس فلم میں انہوں نے چار شہروں (کلکتہ‘ بمبئی‘ مدارس‘ اور دہلی) میں امیر اور غریب کے درمیان پائے جانے والے طبقاتی تضاد کو واضح کیا اور غربت و افلاس کے حوالے سے احتجاج کیا۔ لیکن اس فلم کو سنسر بورڈ کی طرف سے یو سرٹیفکیٹ نہ مل سکا بلکہ یہ کہا گیا کہ یہ فلم صرف بالغوں کے لیے ہے۔ انہوں نے سنسر بورڈ کے اس فیصلے کے خلاف اپیل بھی کی جو مسترد کر دی گئی۔ پھر انہوں نے مرکزی حکومت سے اپیل کی جس نے یو سرٹیفکیٹ کے حق میں فیصلہ دیا لیکن ساتھ ہی یہ شرط لگائی کہ فلم کے کچھ مناظر کاٹ دیئے جائیں۔ اس پر انہوں نے سپریم کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کر دی۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ مرکزی حکومت نے ان کے آزادی اظہار کے بنیادی حق کیخلاف فیصلہ دیا ہے۔ لیکن یہاں بھی ان کو وہ فیصلہ نہ مل سکا جس کے وہ آرزو مند تھے۔ خواجہ احمد عباس بہت اچھے افسانہ نگار بھی تھے۔ انہوں نے بڑے شاندار افسانے لکھے جن کی شہرت آج بھی قائم ہے۔ انہوں نے 73 کتابیں تحریر کیں جن میں ’’اگر مجھ سے ملنا ہے‘ دریافت دیا جلے ساری رات انقلاب میں کون ہوں نئی دھرتی نئے انسان اور نیلی ساڑھی‘‘ کے نام خاص طور پر لیے جا سکتے ہیں اب ہم ان فلموں کا تذکرہ کر رہے ہیں جن کا سکرپٹ اور مکالمے خواجہ صاحب ن تحریری کئے۔ ان فلموں میں ’’شری 420، میرا نام جوکر، بوبی، دو بوند پانی‘‘ اور دیگر کئی فلمیں شامل ہیں وہ ترقی پسند خیالات کے مالک تھے۔ انہوں نے نکسلائٹ تحریک کے حوالے سے بھی فلم بنائی۔ وہ اس تحریک کے بہت بڑے حامی تھے خواجہ احمد عباس نے جو خدمات سرانجام دیں وہ کبھی بھلائی نہیں جا سکتیں۔ انہیں کئی ایوارڈ ملے جن میں نیشنل ایوارڈ میں بھی شامل ہے۔ یکم جون 1987ء کو یہ نابغہ روزگار اس جہانی فانی سے رخصت ہو گیا۔ ٭…٭…٭
__________________

To view links or images in signatures your post count must be 25 or greater. You currently have 0 posts.
Reply With Quote
The Following 2 Users Say Thank You to intelligent086 For This Useful Post:
Mafia (03-13-2018), Moona  (11-07-2017)
  #2  
Old 11-07-2017, 08:53 PM
Moona's Avatar
Moona Moona is offline
Star
Last Achievements
 
Join Date: Nov 2016
Location: Lahore , Pakistan
Age: 26
Posts: 12,358
Threads: 29
Points: 386,682, Level: 100
Points: 386,682, Level: 100 Points: 386,682, Level: 100 Points: 386,682, Level: 100
Activity: 99.8%
Activity: 99.8% Activity: 99.8% Activity: 99.8%
Thanks: 35,322
Thanked 15,869 Times in 10,551 Posts
Mentioned: 5 Post(s)
Tagged: 1727 Thread(s)
Rep Power: 14
Moona is on a distinguished road

Awards Showcase

Default Re: خواجہ احمد عباس ( ایک عظیم افسانہ نگار و سکرپٹ رائٹر)



Reply With Quote
The Following 2 Users Say Thank You to Moona For This Useful Post:
intelligent086 (11-08-2017), Mafia (03-13-2018)
  #3  
Old 11-08-2017, 12:26 AM
intelligent086's Avatar
intelligent086 intelligent086 is online now
Advisor
Last Achievements
Award-Showcase
 
Join Date: Sep 2013
Location: لاہور ، پاکستان
Age: 52
Posts: 51,617
Threads: 10215
Points: 47,038,293, Level: 100
Points: 47,038,293, Level: 100 Points: 47,038,293, Level: 100 Points: 47,038,293, Level: 100
Activity: 99.9%
Activity: 99.9% Activity: 99.9% Activity: 99.9%
Thanks: 49,849
Thanked 64,921 Times in 34,973 Posts
Mentioned: 75 Post(s)
Tagged: 715 Thread(s)
Rep Power: 10
intelligent086 is on a distinguished road intelligent086 is on a distinguished road intelligent086 is on a distinguished road intelligent086 is on a distinguished road intelligent086 is on a distinguished road intelligent086 is on a distinguished road intelligent086 is on a distinguished road intelligent086 is on a distinguished road

Awards Showcase

Default Re: خواجہ احمد عباس ( ایک عظیم افسانہ نگار و سکرپٹ رائٹر)

Quote:
Originally Posted by moona View Post


پسند ، رائے اور حوصلہ افزائی کا شکریہ
__________________

To view links or images in signatures your post count must be 25 or greater. You currently have 0 posts.
Reply With Quote
The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:
Mafia (03-13-2018)
  #4  
Old 03-13-2018, 02:14 PM
Mafia's Avatar
Mafia Mafia is offline
Moderator
Last Achievements
 
Join Date: Oct 2016
Location: Punjab , Pakistan
Posts: 13,865
Threads: 1029
Points: 4,470,192, Level: 100
Points: 4,470,192, Level: 100 Points: 4,470,192, Level: 100 Points: 4,470,192, Level: 100
Activity: 99.7%
Activity: 99.7% Activity: 99.7% Activity: 99.7%
Thanks: 31,070
Thanked 16,998 Times in 10,248 Posts
Mentioned: 13 Post(s)
Tagged: 1626 Thread(s)
Rep Power: 15
Mafia is on a distinguished road

Awards Showcase

Default Re: خواجہ احمد عباس ( ایک عظیم افسانہ نگار و سکرپٹ رائٹر)

بہت عمدہ
ہمارے ساتھ شیئر کرنے کا شکریہ
Reply With Quote
The Following User Says Thank You to Mafia For This Useful Post:
intelligent086 (03-18-2018)
  #5  
Old 03-18-2018, 01:44 AM
intelligent086's Avatar
intelligent086 intelligent086 is online now
Advisor
Last Achievements
Award-Showcase
 
Join Date: Sep 2013
Location: لاہور ، پاکستان
Age: 52
Posts: 51,617
Threads: 10215
Points: 47,038,293, Level: 100
Points: 47,038,293, Level: 100 Points: 47,038,293, Level: 100 Points: 47,038,293, Level: 100
Activity: 99.9%
Activity: 99.9% Activity: 99.9% Activity: 99.9%
Thanks: 49,849
Thanked 64,921 Times in 34,973 Posts
Mentioned: 75 Post(s)
Tagged: 715 Thread(s)
Rep Power: 10
intelligent086 is on a distinguished road intelligent086 is on a distinguished road intelligent086 is on a distinguished road intelligent086 is on a distinguished road intelligent086 is on a distinguished road intelligent086 is on a distinguished road intelligent086 is on a distinguished road intelligent086 is on a distinguished road

Awards Showcase

Default Re: خواجہ احمد عباس ( ایک عظیم افسانہ نگار و سکرپٹ رائٹر)

Quote:
Originally Posted by mafia View Post
بہت عمدہ
ہمارے ساتھ شیئر کرنے کا شکریہ
پسند ، رائے اور حوصلہ افزائی کا شکریہ
جزاک اللہ خیراً کثیرا
__________________

To view links or images in signatures your post count must be 25 or greater. You currently have 0 posts.
Reply With Quote
Reply

Bookmarks

Tags
afsanay , ahmad faraz , aitbar sajid , akbar kazmi , anmol batain , deen e islam , deeni taleem , ehsaan danish , faiz ahmad faiz , farhat abbas shah , ghazal , habib jalib , hadees , hamad , health tips , intelligent086 , iqtabasat , irmaghan e hijaz , islam , islami waqiat , islamic personalities , it news , itq , jokes , kahani , knowledge , majada , mansoor afaaq , mazhab , mishkat shareef , mufeed malumaat , muhammad , muhammad wali , naat , nazam , news and views , noshi gillani , prophet , punjabi poetry , quaid e azam , quran , sahih muslim , science , sehat , shiv kumar batalvi , siddiqui qitta , stories , sunan abu dawood , sunan ibne maja , urdu adab , urdu poetry , urdu shayeri , ustaad daman , محمد , مسند احمد بن حنبل , wali , اللہ , حدیث , سنن ابن ماجہ


(View-All Members who have read this thread : 3
intelligent086 , Mafia , Moona
Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
Aye Emaan Walo Aisi Baatain Na Pochho Jo Tum Par Zaahir ki Jain To Tumhain Buri Lagayn(اے ایمان والوایسی باتیں نہ پوچھو جو تم پر ظاہر کی جائیں تو تمہیں بری لگیں) Najam Mirani Tafseer e Quran 10 09-04-2017 09:37 AM
Hazrat Imam Hussain Radhay Allah Anho Ki Janab Mein Koofiyon Ki Darkhwastain(حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی جناب میں کوفیوں کی درخواستیں) Najam Mirani Islamic History Aur Waqiat, 4 11-25-2015 05:49 AM
Watch Satellite Channels on VLC Player..وی ایل سی پلیئر کی مدد سے سیٹلائیٹ چینلز دیکھیں Ikram62 Satellite Dish Antenna 16 08-23-2015 09:58 AM


All times are GMT +5. The time now is 02:24 AM.


Powered by vBulletin® Version 3.8.8
Copyright ©2000 - 2018, vBulletin Solutions, Inc.
User Alert System provided by Advanced User Tagging v3.1.0 (Lite) - vBulletin Mods & Addons Copyright © 2018 DragonByte Technologies Ltd. Runs best on HiVelocity Hosting.
Copyright © 2010 - 2018 ITQalam.com. All rights reserved,
{