Pakistan's Urdu Forum For IT Education
 
<
Go Back   World's Favorite Urdu Forum for Free IT Education..ITQalam.Com.The World of Knowledge > Special Zone > Allama Iqbal
Forgot Password? Join Us!

Whats New in iTQalam

Allama Iqbal Share Everything about Poet of East Dr.Allama Muhammad IQbal in This Special Section..

Reply
 
Thread Tools Display Modes
  #1  
Old 11-12-2017, 01:25 AM
intelligent086's Avatar
intelligent086 intelligent086 is offline
Super Moderator
Last Achievements
 
Join Date: Sep 2013
Location: لاہور ، پاکستان
Age: 51
Posts: 42,298
Points: 35,210,524, Level: 100
Points: 35,210,524, Level: 100 Points: 35,210,524, Level: 100 Points: 35,210,524, Level: 100
Activity: 99.7%
Activity: 99.7% Activity: 99.7% Activity: 99.7%
Thanks: 41,625
Thanked 55,145 Times in 28,755 Posts
Rep Power: 47
intelligent086 is on a distinguished road

Awards Showcase

Default شاعرِمشرق کی گجرات میں بارات

شاعرِمشرق کی گجرات میں بارات


سید نذیر نیازی
۔۱۸۹۳ء میں محمد اقبالؒ انٹرینس کے امتحان میں بیٹھے۔ امتحان کے لیے گجرات جانا پڑا۔ سیالکوٹ امتحان کا مرکز نہیں تھا۔ گجرات میں بھی سیالکوٹ کی طرح بہت سے کشمیری خاندان آباد تھے۔ ان میں ڈاکٹر شیخ عطا محمد کا خاندان بھی تھا۔ ڈاکٹر صاحب محلہ شالبا فاں میں رہتے۔ شہر میں اس خاندان کی بڑی عزت تھی۔ شیخ صاحب نے ڈاکٹری کی تعلیم حاصل کی۔ ملازم ہو گئے۔ ترقی کرتے کرتے اعلیٰ عہدوں پر جا پہنچے۔ جدہ اور کامران میں سرکار برطانیہ کی طرف سے نائب قضل رہ چکے تھے۔ ۱۸۸۸ء میں خان بہادر کا خطاب پایا۔ ۱۸۷۹ء میں وائسرائے کے اعزازی سر جن مقرر ہوئے۔ یہ کوئی معمولی اعزاز نہیں تھا۔ ان کی بڑی صاحبزادی جن سے محمد اقبال کی شادی ہوئی شاید جدہ یا کامران ہی میں پیدا ہوئیں، وہیں پرورش پائی۔ عربی بولتی اور سمجھتی تھیں۔ شیخ صاحب بڑے دین دار ،بڑے عبادت گزار اور نیک انسان تھے۔ حافظ قرآن بھی تھے۔ ۱۸۹۱ء میں کامران سے واپس آئے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں سول سرجن تعینات رہے۔ ان کا شمار میڈیکل اسکول، اب کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور کے اولین سند یافتہ طلبا میں ہوتا تھا۔ ۱۹۲۷ء میں ۶۳ سال کی عمر میں وفات پائی۔شیخ صاحب کی صاحبزادی کا رشتہ محمد اقبالؒ سے کیسے ہوا یہ ٹھیک معلوم نہیں۔ اگر شیخ صاحب نے ۱۸۹۸ء کے بعد سیالکوٹ میں بھی ملازمت کا کچھ وقت گزارا تو یقینی بات ہے کہ میر حسن کے علم و فضل کی شہرت انھیں میر حسن کی خدمت میں لے گئی ہو گی۔ ان سے نیاز مندانہ روابط ہوں گے۔ یوں شیخ نور محمد صاحب سے بھی ملاقات کی ایک صورت پیدا ہو گئی۔ ان سے روابط بڑھے تو میر حسن کے توسط سے رشتہ طے پا گیا، یا ان بزرگوں نے خود ہی بات چیت شروع کر دی۔ لیکن اگر ایسا نہیں ہوا تو جیسا کہ شیخ اعجاز احمد کا خیال ہے ایک صاحب جو سیالکوٹ میں ملازم تھے اور جن کے دونوں خاندانوں سے مراسم تھے۔ انھوں نے اس رشتے کی تحریک کی۔ سیالکوٹ اور گجرات کے کشمیری خاندانوں سے مراسم تھے انھوں نے اس رشتے کی تحریک کی۔ سیالکوٹ اور گجرات کے کشمیری خاندانوں میں یوں بھی رشتے ناتے کا سلسلہ جاری تھا۔ بہر حال ۱۸۹۳ء میں یا اس سے کچھ پہلے محمد اقبالؒ کی نسبت شیخ صاحب کی بڑی صاحبزادی سے ٹھہر گئی اور اسی سال محمد اقبالؒ کی بارات سیالکوٹ سے گجرات پہنچی۔ طرفین کے اعزہ اور دوستوں نے شرکت کی۔ عقد نکاح کی تاریخ ۵ مئی ۱۸۹۳ء ہے۔ حکیم کرم دین محمد اقبالؒ کی بڑی ہمشیرہ کے خسر، سیالکوٹ کے ایک کشمیری خاندان کے بزرگ حاجی نور محمد جن کے بھتیجے میر فضل دین کی شادی شیخ نور محمد کی بھتیجی سے ہوئی اور چند ایک اور احباب کے علاوہ میر حسن بارات میں شامل تھے۔ شادی کی رسم دھوم دھام سے منائی گئی۔ گانے کی محفل جمی۔ بزرگوں نے ایک بند کمرے میں اساتذہ اور خواجہ حافظ کا کلام سنا۔ انٹرینس میں محمد اقبالؒ کی کامیابی کی خبر بھی دوران تقریب ہی میں گجرات پہنچی۔ بارات ایک رات گجرات ٹھہری۔ دوسرے روز محمد اقبالؒ دلہن کو لے کر سیالکوٹ آ گئے۔ اعزا و اقربا نے خوش آمدید کہا۔ مبارک باد دی۔ محترمہ کرم بی بی بیان کرتی ہیں دو ایک روز بڑی رونق رہی۔ ہم بار بار دلہن دیکھنے جاتیں۔ ۱۸۹۸ء میں آفتاب اقبال پیدا ہوئے۔ (کتاب ’’دانائے راز‘‘ سے اقتباس)
__________________

To view links or images in signatures your post count must be 25 or greater. You currently have 0 posts.
Reply With Quote
The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:
Moona (11-12-2017)
  #2  
Old 11-12-2017, 09:53 PM
Moona's Avatar
Moona Moona is offline
V.I.P
Last Achievements
 
Join Date: Nov 2016
Age: 26
Posts: 10,436
Points: 321,551, Level: 100
Points: 321,551, Level: 100 Points: 321,551, Level: 100 Points: 321,551, Level: 100
Activity: 99.8%
Activity: 99.8% Activity: 99.8% Activity: 99.8%
Thanks: 29,721
Thanked 13,360 Times in 8,769 Posts
Rep Power: 11
Moona is on a distinguished road

Awards Showcase

Default Re: شاعرِمشرق کی گجرات میں بارات


Reply With Quote
The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:
intelligent086 (11-13-2017)
  #3  
Old 11-13-2017, 01:50 AM
intelligent086's Avatar
intelligent086 intelligent086 is offline
Super Moderator
Last Achievements
 
Join Date: Sep 2013
Location: لاہور ، پاکستان
Age: 51
Posts: 42,298
Points: 35,210,524, Level: 100
Points: 35,210,524, Level: 100 Points: 35,210,524, Level: 100 Points: 35,210,524, Level: 100
Activity: 99.7%
Activity: 99.7% Activity: 99.7% Activity: 99.7%
Thanks: 41,625
Thanked 55,145 Times in 28,755 Posts
Rep Power: 47
intelligent086 is on a distinguished road

Awards Showcase

Default Re: شاعرِمشرق کی گجرات میں بارات

Quote:
Originally Posted by moona View Post

ماشاءاللہ
پسند ، رائے اور حوصلہ افزائی کا شکریہ
__________________

To view links or images in signatures your post count must be 25 or greater. You currently have 0 posts.
Reply With Quote
Reply

Bookmarks

Tags
afsanay , ahmad faraz , aitbar sajid , akbar kazmi , anmol batain , deen e islam , deeni taleem , ehsaan danish , faiz ahmad faiz , farhat abbas shah , ghazal , habib jalib , hadees , hamad , health tips , intelligent086 , iqtabasat , irmaghan e hijaz , islam , islami waqiat , islamic personalities , it news , itq , jokes , kahani , knowledge , majada , mansoor afaaq , mazhab , mishkat shareef , mufeed malumaat , muhammad , muhammad wali , naat , nazam , news and views , noshi gillani , prophet , punjabi poetry , quaid e azam , quran , sahih muslim , science , sehat , shiv kumar batalvi , siddiqui qitta , stories , sunan abu dawood , sunan ibne maja , urdu adab , urdu poetry , urdu shayeri , ustaad daman , محمد , مسند احمد بن حنبل , wali , اللہ , حدیث , سنن ابن ماجہ


(View-All Members who have read this thread : 2
intelligent086 , Moona
Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump


All times are GMT +5. The time now is 02:29 AM.


Powered by vBulletin® Version 3.8.8
Copyright ©2000 - 2017, vBulletin Solutions, Inc.
User Alert System provided by Advanced User Tagging v3.1.0 (Lite) - vBulletin Mods & Addons Copyright © 2017 DragonByte Technologies Ltd.
Copyright © 2010 - 2017 ITQalam.com. All rights reserved,